تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں ایلیمنٹری اور ہائی اسکولوں میں سہولیات کا فقدان

ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں ایلیمنٹری اور ہائی اسکولوں میں سہولیات کا فقدان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلع بھر کے درجنوں ایلیمنٹری اور ہائی اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ، صاف پانی فرنیچر ، بیٹ الخلاءسمیت درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں التوا کا شکار، اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات پینے کے صاف سے جبکہ متعدد اسکولوں میں طلباء فرنیچر سے محروم اور بعض اسکولوں میں بجلی کی سہولت اور بعض میں بیت الخلاء نہ ہونے پر طلباء کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے پرائمری، مڈل و ہائی اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان اسکولوں میں پینے کے صاف پانی، فرنیچر ز، بجلی اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے سے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور جن اسکولوں میں بیت الخلاء ہیں، سینٹری ورکرز نہ ہونے کی وجہ سے بیت الخلاء غلاظت و گندگی سے اٹے پڑے ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات میں موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیہاتی علاقوں میں قائم اکثر اسکولوں میں سینٹری ورکر کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے اسکول انتظامیہ طلباء و طالبات سے صفائی ستھرائی کا کام لیتے ہیں، اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سہولیات کے فقدان کے لئے ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں جس کے باوجود ضلع بھر کے پرائمری، مڈل و ہائی اسکولوں میں صاف پانی ناپید ہے، فرنیچر نہ ہونے کے باعث آج بھی سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات شدید سردی کے موسم میں زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں، اسکولوں میں بیت الخلاء کے لئے اسکول ہیڈز کی جانب سے محکمہ تعلیم کو آگاہ بھی کیا جاتا رہا لیکن فنڈز منظور نہ ہونے پر اکثر سرکاری اسکولوں کے طلباء بیت الخلا سے محروم ہیں، شہریوں نے حکومت وقت کو اس گھمبیر مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کروانے کا مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی سہولتیں تعلیمی اداروں میں فراہم کی جائیں تاکہ معماروں کا مستقبل سنور سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے