تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قانون کا علم ہر شخص کو رکھنا چاہئے اس سے انہیں اپنے حق کے حصول اور اس کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

قانون کا علم ہر شخص کو رکھنا چاہئے اس سے انہیں اپنے حق کے حصول اور اس کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ قانون کا علم ہر شخص کو رکھنا چاہئے اس سے انہیں اپنے حق کے حصول اور اس کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں لائرز برائے انسانی حقوق اور لیگل ایڈ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا علم عوام کی خدمت کے کاموں میں مصروف رضاکاروں اور پبلک سرونٹس دونوں کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ان غیر سرکاری تنظیوں کی ان کوششوں کی تعریف کی جو عوام کو ان کے حقوق سے متعلق قوانین سے آگاہی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لائرز برائے انسانی حقوق اور لیگل ایڈ کے صدر ضیا اعوان نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں تنظیم کی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم گذشتہ تیس سال سے انسانی حقو ق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ 2011 میں ان کی تنظیم نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے حصول کے سلسلہ میں ہیلپ لائن سروس شروع کی۔ اس سے قبل ورکشاپ کے شرکا نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ورکشاپ ان کے لئے مفید ثابت ہوئی اس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اس سے انہیں اپنی ذمہ داریوں اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے مین ان قوانین و قواعد سے بھی آگاہی ہوئی ہے جن کا پہلے انہیں علم نہیں تھا انہوں نے کہا کہ اب وہ خواتین اور بچوں کی خدمت اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے