Home / اہم خبریں / رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، پاکستان مین رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً تین ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 24 یا 25 اپریل کو ہوگا۔ جبکہ پھر عید الفطر بھی 24 یا 25 مئی کو ہوگی۔ ممکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی اور ان ہی ایام میں عام تعطیلات بھی ہوں گی۔ یوں ہی عیدالاضحیٰ 31 جولائی، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو منائی جائیگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی کئی ماہ قبل ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عرب یونین اسپیس سائنس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے