Home / اہم خبریں / این بی پی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پہلے سیمی فائنل میں سجاس ریڈ کا مقابلہ سندھ ٹی وی سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سجاس بلوز اور سچل ٹائمز آمنے سامنے ہونگے

این بی پی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پہلے سیمی فائنل میں سجاس ریڈ کا مقابلہ سندھ ٹی وی سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سجاس بلوز اور سچل ٹائمز آمنے سامنے ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئے، آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سجاس ریڈ کا مقابلہ سندھ ٹی وی سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سجاس بلوز اور سچل ٹائمز آمنے سامنے ہونگے، تفصیلات کے مطابق سجاس ریڈ نے نیو ٹی وی کو 16 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرکیا جبکہ سندھ ٹی وی نے دنیا گروپ کو 55 رنز سے شکست دیکر فائنل فور میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ سجاس ریڈ کے کے شاہد انصاری نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کرنے کا آغاز حاصل کرلیا۔ نیو ٹی وی کے محمد جنید کی سنچری ان کے ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سندھ ٹی وی کی کامیابی میں راہب ببر کے 81 رنز نے اہم کردار ادا کیا، ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے تیسرے کواٹر فائنل میچ میں سجاس ریڈ نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے شاہد انصاری کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے نیو ٹی وی کو تین وکٹوں پر 207 رنز کا ہدف دیا۔ شاہد انصاری نے 62 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے، جواب میں نیو ٹی وی مقررہ اووز میں چار وکٹوں پر 190 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔ محمد جنید کی سنچری بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہیں بچاسکی، محمد جنید نے 64 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ چوتھے کواٹر فائنل میں سندھ ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ راہب ببر نے 61 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں دنیا گروپ مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنا سکی۔ دنیا گروپ کے شہزاد 42 رنز اور طارق حسین 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ آج ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل سجاس ریڈ اور سندھ ٹی وی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل سجاس بلوز اور سچل ٹائمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے