Home / اہم خبریں / آرمی ایکٹ میں ترامیم کے لئے آئینی طریقہ کار اپنایا جائے تشویش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ترامیم پوری نہیں اترتی۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

آرمی ایکٹ میں ترامیم کے لئے آئینی طریقہ کار اپنایا جائے تشویش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ترامیم پوری نہیں اترتی۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیپلز پارٹٰی کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے لئے آئینی طریقہ کار اپنایا جائے تشویش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ترامیم پوری نہیں اترتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمر، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے قبل ازیں انہوں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سابق چئیرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غور کیا پیپلز پارٹی مثبت طریقےسےآگے بڑھنا چاہتی ہے جبکہ حکومت چاہتی تھی کہ جمعہ کو یہ بل دونوں ایوانوں سے منظور کرالیا جائے، رضاربانی نے کہا کہ آرمی ایکٹ کےتحت جو رولز اور ریگولیشنز بنے ہیں وہ پہلے سامنے نہیں تھے۔ حکومت آرمی ایکٹ کے رولز اور ریگولینشز منظرعام پر لائے ان رولز اور ریگولیشنز کو قائمہ کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ ان پر غور کیا جاسکے سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت دیگرسیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی اپوزیشن نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ہمارا مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ہے اور یہ رابطہ جاری رہے گا میاں رضا ربانی سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آرمی ایکٹ کی حمایت کرتی ہے یا مخالفت تو اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع وزیراعظم پہلے ہی دے چکے تھے ہماری قیادت نے آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غور کیا ہے ہماری بھی کچھ تجاویز ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے بتایا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے