میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے سانحہ تیزگام ٹرین میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور زخمی افراد سے وفاقی حکومت اور محکمہ ریلوے کا ناروا سلوک برتنے اور شہداء و زخمی افراد کی اعلان زدہ رقم میں خرد برد کرنے پر شدید تشویش و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ رحیم یار خان تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور زخمی افراد سے مذاق بند کیا جائے وفاقی حکومت اپنے ہی وعدوں سے مکر رہی ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا پر آکر بلند دعوے و وعدے تو کر دیئے مگر آج کیا وجہ بنی کہ ہمیشہ کی طرح ہر بات سے یو ٹرن تو لیتے ہیں مگر آج شہداء کی امدادی رقم تک کا یوٹرن لے لیا نااہل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سانحہ رحیم یار تیزگام ٹرین حادثہ میں شہید افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ اور زخمی افراد کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا کیا وہ صرف سیاسی اعلان تھا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور محکمہ ریلوے زخمی افراد کو صرف پچاس ہزار کے چیک تھما دیئے ہیں اس پر وہ اپنی پالیسی واضح کریں سانحہ رحیم یار تیزگام ٹرین حادثہ شیخ رشید احمد اور محکمہ ریلوے کی لا پرواہی و نااہلی کے سبب پیش آیا تھا جس میں 42 افراد شہید، 24 زخمی اور 8 لاپتہ ہیں میرپورخاص کے 41 شہری شہید جبکہ 1 دادو کا شہید بھی شامل تھا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اپنے وعدے کے مطابق متاثرہ افراد کو رقم کی ادائیگی کرے شہداء اور زخمی افراد کو دی جانے والی رقم انشورنس پالیسی کی رقم ہے جو مسافر سے لی جاتی ہے اپنی پالیسی، وعدے و دعوے سے برعکس یو ٹرن لینا شہدا کے غمزدہ لواحقین اور زخمی افراد سے بدترین مذاق ہے۔
![]()