Home / اہم خبریں / پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائیزر سیف اللہ خان نیازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ مرکزی نائب صدر ہونے پر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کا شکر گذار ہوں کہ مجھ پر اعتماد کرکے مرکزی نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے، پہلے کی طرح یہ ذمہ داری بھی بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا، پارٹی کو گراس روٹ تک لے جانے اور پارلیمنٹ میں مزید موثر کردار ادا کروانے میں اپنا بھر پور کردار اداکروں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے