تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ اور ڈاکٹر احسن نوید (سائکائٹرسٹ) نے مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال کے درمیان ایم او یو معاہدے پر دستخط

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ اور ڈاکٹر احسن نوید (سائکائٹرسٹ) نے مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال کے درمیان ایم او یو معاہدے پر دستخط

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ اور ڈاکٹر احسن نوید (سائکائٹرسٹ) نے مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال کے درمیان ایم او یو معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او آفس مانسہرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال مانسہرہ کے درمیان ایم او یو معاہدے پر دستخط ہوۓ۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ اور ڈاکٹر احسن نوید نے ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید اور ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ مختیار احمد کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئیے۔ مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائیکاٹری کے درمیان معاہدے کا مقصد ہزارہ پولیس کی طرف سے شروع کی گئی ویکٹم سپورٹ سروس (جو لوگ کسی بھی زیادتی کا نشانہ بنے ہوں انکا علاج کرکےانھیں معاشرے میں اپنا مقام واپس دلانا) اور منشیات فری پلان کے تحت مناسب سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ایسے تمام مریض جوکہ منشیات کا شکار ہو کر زندگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ انکا علاج بہترین سائکائٹرسٹ کی مدد سے ممکن بنایا جاۓ گا۔ اور ایسے تمام مریضوں کا علاج مانسہرہ پولیس اور عرفان نیورو سائکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال مانسہرہ کے معاہدے کے بعد مکمن ہوسکے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے