تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع بٹگرام میں سخت سردی کے پیش نظر مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹر ہوم/ پناہ گاہ سوشل ویلفئیر کمپلیکس چھپرگرام میں قائم کر دیا گیا

ضلع بٹگرام میں سخت سردی کے پیش نظر مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹر ہوم/ پناہ گاہ سوشل ویلفئیر کمپلیکس چھپرگرام میں قائم کر دیا گیا

بٹگرام (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات پر ضلع بٹگرام میں سخت سردی کے پیش نظر مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹر ہوم/ پناہ گاہ سوشل ویلفئیر کمپلیکس چھپرگرام میں قائم کر دی گئی ہے جس میں رضائیاں، کمبل اور کھانے پینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرالثقلین نے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے ہمراہ شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، مسافروں کے ساتھ وقت گزارا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسافر اور بے گھر افراد یہاں مفت رات گزار سکتے ہیں اور انھیں مفت کھانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بٹگرام میں قائم کئے گئے شیلٹر ہوم کے بارے میں مستحق افراد کو آگاہ کرنے کے لئے تمام ذرائع ابلاغ پر تشہیر کی جارہی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ بے گھر افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت موسم میں غر یبوں اور ضرورت مندوں کی تکالیف کا احساس کر تے ہوئے اس سہولت کا اہتمام کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے