ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ نے عوام کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا قبضہ مافیا ہو جاوُ تیار ڈی آئی جی ہزارہ خود آ گئے میدان میں ہزارہ بھر کے تمام ضلعوں کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاوُن جاری، عوام کا زبردست خراج تحسین اس ضمن میں زرائع نے بتایا کی ڈی آئی جی ہزارہ مظہر کاکا خیل نے ہزارہ میں چارج سنبھالتے ہی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا تھا کہ ہزارہ بھر میں کسی بھی شخص یا کسی بھی محکمے کی جگہ پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کیا گیا ہے تو وہ شخص تحریری درخواست دے انشااللہ 24 گھنٹوں کے اندر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جلد قبضہ واگزار کروایا لیا جائے گا جس پر ڈی آئی جی ہزارہ مظہر کاکا خیل نے ہزارہ بھر کے تمام ضلعوں کے ایس ایچ اوز کو قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد ہزارہ بھر کی پولیس نے کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام تھانوں میں درجنوں کی تعداد میں مقدمات رجسٹرڈ کردیے گئے ہیں جس سے قبضہ مافیا کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں انصاف کی امید نظر آ رہی ہے ڈی آئی ہزارہ ہمارے لیے ایک فرشتہ بن کر آئیں ہیں ہماری زمینوں پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے قبضے جما رکھے تھے اور ان پر کوئی بھی ہاتھ نہیں ڈال رہا تھا مگر ڈی آئی جی ہزارہ کی تعیناتی کے بعد ہزارہ بھر میں قبضہ مافیا گرہوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں جس سے ہمارے اندر امید پیدا ہوئی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ مظہر کاکاخیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ضلع بھر کے تمام تر ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ وہ غریب عوام کی آواز بنے دیگر جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف بھی بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کرکے لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے خریدی گئی زمینیں عوام کو قبضہ مافیہ سے واگزار کروا کر دی جائیں اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام تر تھانوں کے ایس ایچ اوز نے قبضہ مافیا کے خلاف تمام تھانوں میں درجنوں کے حساب سے کیسز رجسٹرڈ کر لیے ہیں انشاءاللہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہزارہ جوکہ پر امن شہر مانا جاتا ہے اس کا امن اسی طرح بحال رکھ سکوں۔
![]()