Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی جاری، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول، شہریوں کا پولیس اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی جاری، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول، شہریوں کا پولیس اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پولیس کی نااہلی اور چشم پوشی ، سرکلر روڈز پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی جاری، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، پولیس اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے بڑھتے دباﺅ کے باعث سرکلر روڈ پر دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کےاحکامات جاری کیے گئے۔ لیکن اس پابندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، بڑی گاڑیوں کو سرکلر روڈ پر داخل ہونے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی جس کے نتیجے میں سرکلر روڈ پر شدید ٹریفک ہونا معمول بن گیا ہے۔ پولیس کی غفلت اور نااہلی کے سبب بھاری گاڑیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کھلے عام جاری ہے۔ سرکلر روڈز پر شدید رش کے باعث دفتری اور اسکول کالجز کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے سے شہروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ پولیس نے صرف چند ماہ ہی ان احکامات پر عمل کیا اور بڑی گاڑیوں کو بائی پاس روڈ استعمال کرنے کا پابند بنایا لیکن پھر روایتی کاہلی اور نااہلی کے سبب شہر میں دن کے اوقات کے دوران بڑی گاڑیوں کو داخل ہونے کے چھوٹ دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں شدید ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے شہرمیں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے