Home/اہم خبریں/اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان آئے سری لنکن صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان آئے سری لنکن صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے سری لنکن صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سری لنکا سے آۓ ہوۓ تمام صحافیوں نے شرکت کی۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے سری لنکن صحافیوں کو یادگار شیلڈیں دی گئیں۔ تقریب کے آخر میں سری لنکن صحافیوں نےسیکرٹری سجاس اصغر عظیم، صدر طارق اسلم سمیت تمام سجاس ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے یہاں آکر دوسرے ممالک کی کرکٹ ٹیموں کو بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور کھانے بہت اچھے ہیں۔ تقریب میں سابق وکٹ کیپر وسیم باری، پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی، سجاس ممبران سمیت تمام سینئر اسپورٹس صحافیوں نے شرکت کی۔