تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئیڈیاز 2018 کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس- آئیڈیاز 2018 رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی

آئیڈیاز 2018 کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس- آئیڈیاز 2018 رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس- اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات، ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے اعلیٰ حکام بھی شریک- حکومتی نمائندوں کی جانب سے صوبائی وزراء، سعید غنی، سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز شریک- ڈی جی ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ آئیڈیاز 2018 رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی، یہ ایک قومی ایونٹ ہے جس میں 50 ممالک شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس میں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی کی عوام اس ایونٹ کی میزبان ہیں، آئیڈیا 2018 ایونٹ کو زبردست طریقے سے منائیں گے، آئیڈیاز 2018 سے پاکستان کے عالمی سطح پر اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کریں گے، 2000 سے لے کر آئیڈیاز کراچی میں منعقد ہورہے ہیں، پاک آرمی، سندھ حکومت، ضلعی اور بلدیاتی اداروں، پولیس و دیگر مل کر ایگزیبیشن کو کامیاب کرتے ہیں، آئیڈیاز 2018 سے متعلق شہر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کی منظوری دے دی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے