Home / اہم خبریں / غریب ہاری کو پولیس کی سادہ وردی میں اہلکار کی جانب گلے سے گھسیٹ کر پکڑنے کی کوشش وکلاء نے ناکام بنادی

غریب ہاری کو پولیس کی سادہ وردی میں اہلکار کی جانب گلے سے گھسیٹ کر پکڑنے کی کوشش وکلاء نے ناکام بنادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں پولیس کی پولیس اسٹیشن دلبر مہر کے ایس ایچ او غلام مصطفی اور اہلکاروں کے کے خلاف درخواست دینا غریب ہاری کو مہنگا پڑگیا- گاؤں عبدالمجید جروار کا رہائشی ہاری جیٰرام ولد جگمال بھیل پولیس کی جانب سے وڈیرے کی ایماں پر بار بار تنگ کرنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میرپورخاص میں تحفظ کی درخواست دینے کے لیئے آیا تو عدالت کے گیٹ کے سامنے سادہ کپڑوں میں ملبوس دلبر مہر پولیس کے سپاہی بشیر ناریجو نے عدالت میں آنے والے ہاری جیئرام کو گلے سے پکڑ کر مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کی وکلاء اور شہریوں نے ہاری کو بچالیا- اس واقعہ کے خلاف جیئرام نے پولیس گردی کے خلاف ٹاؤن تھانے میں دو اہلکاروں کی جانب سے مبینہ اغوا کی درخواست دی ہے- ایس ایچ او دلبر مہر پولیس اسٹیشن مصطفیٰ تھیبو نے بتایا کہ بھیل برادری کے دو گروپوں میں جگھڑے کے باعث ایک فریادی کی درخواست پر ملزمان جیئرام اور چندن کے خلاف معزز عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس کو گرفتار کرنے کی کوشش پر وکلاء نے ملزمان کو چھڑا لیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے