Home / اہم خبریں / حکومت کا پنشن کی رقم بڑھنے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، سابقہ حکومتوں کے دور میں ای او بی آئی کا ادارہ منفی اور تاخیر کا شکار رہا۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

حکومت کا پنشن کی رقم بڑھنے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، سابقہ حکومتوں کے دور میں ای او بی آئی کا ادارہ منفی اور تاخیر کا شکار رہا۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرز کی پینشن کی رقم میں ٪62 اضافہ کرنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وزیر اعظم کے اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کو سیکورٹی میں مدد ملے گی سابقہ حکومتوں کے دور میں ای او بی آئی کا ادارہ منفی اور تاخیر کا شکار رہا ہے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن کی پنشن میں 2 ہزار روپے اضافہ حکومت کا ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور قدم ہے حکومت کا پنشن کی رقم 6500 سے بڑھاکر 8500 روپے تک لے جانے کا مقصد معاشرے میں قیام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے تحریک انصاف کی حکومت ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہی ہے دوسری جانب میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کشمیری نژاد امیدوار و اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا یہ نومنتخب اراکین اپنے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے