بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) بنوں میں پولیو مہم کیلئے 972 موبائل ٹیمز، 65 فکسڈ ٹیم، 60 ٹرانزٹ ٹیم، 6 رومنگ ٹیم حصہ لینگی۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے 22 ٹیمز اس مہم کی نگرانی کرینگی۔ جبکہ مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کے 22 افراد پر مشتمل وفد اس مہم میں خصوصی معاونت فراہم کرے گا۔ بنوں سے پولیو وائرس ہر جگہ موجود ہےاور بچوں کو اس لحاظ سے خطرات لاحق ہیں۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو بی ویکسین کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بجائیں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاالرحمن نے اس پولیو مہم کیلئے خصوصی تیاری کی، انہوں نے پولیو مہم کیلئے جاری ٹریننگ کے کوالٹی کا معائنہ کیا، مختلف سیشن اٹینڈ کئے، کئی کھلی کچہریاں کی، اپنےدفتر میں میٹنگ کیں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کیساتھ ملے اور ان کو پولیو سے متعلق آگاہی دی، ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر بنوں اور شمالی وزیرستان کا کل سے شروع ہونے والی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے مابین ملاقات ہوئی اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا جبکہ انہوں نے عزم کیا کہ وزیر اعظم کا پولیو کے حوالے سے مشن پایہ تک پہنچائیں گے۔
![]()