Home / Home / ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل پروآ کچہری کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 20 سالہ نوجوان جانبحق ساتھ شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل پروآ کچہری کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 20 سالہ نوجوان جانبحق ساتھ شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تحصیل پروا ٓکچہری کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفی کے لواحقین نے ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ جھوک گجر کا رہائشی بیس سالہ نوجوان عاشق حسین ولد نذر حسین قوم گجر موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی عبداللہ ولد ملک منظور کے ساتھ جارہا تھا کہ تحصیل پروآ کچہری کے قریب پہنچنے پر وہ بارش اور پھسلن کے باعث بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن نوجوان عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، متوفی کے لواحقین نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے