Home / Home / ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول، جونیئر یوتھ اور سنیئر 10,10 ویٹ کیٹگری میں پنجہ آزمائی ہوئی، سنیئر میں مدثر احمد جونیئر میں یاور عباس اور یوتھ میں طیب خان نے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا

ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول، جونیئر یوتھ اور سنیئر 10,10 ویٹ کیٹگری میں پنجہ آزمائی ہوئی، سنیئر میں مدثر احمد جونیئر میں یاور عباس اور یوتھ میں طیب خان نے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز چمپیئن شپ کا انعقاد اولمپئین افتخار سید گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں 87 بوائز نے جونیئر یوتھ اور سنیئر کے 10,10 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈی ایم سی ایسٹ اور اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی کے تعاون سے کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کیا، ان کے ساتھ وائس چیئرمین انجنئیر محفوظ الحق، اولمپیئن افتخار سید، راشد احمد، سعید عالم، سندھ آرم ریسلنگ کے صدر انتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ایس ایم ناصر علی، ریحان اکرم، احمد دین، سلمان اسماعیل، صورت فاروقی، میڈیم بابرہ اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، عظمی شیخ، قدسیہ راجہ اور ڈی ایم سی ایسٹ کے عزیر، رمیز صدیقی بھی شامل تھے۔ بوائز- 35 کے جی میں حسنین علی پہلی، محمد وصی نے دوسری اور احمد احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 40- کے جی میں شارق احمد نے پہلی، انس علی نے دوسری اور شہزاد علی نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، 45- کے جی میں معاز علی نے پہلی عبداللہ نے دوسری اور علی رضوی نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔ 50- کے جی میں دانیال نے پہلی، عاصم ناصر نے دوسری اور عطاء الرحمن نے تیسری پوزیشن سنبھالی، 55- کے جی میں رؤف ملک، محمد عامر اور رمیز احمد نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 60- کے جی میں طیب خان نے پہلی، محمد جنید نے دوسری اور عباد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 65- کے جی میں عارف سمیر نے شاہ رخ کو زیر کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیشن پر عماد علی کا قبضہ، 70- کے جی میں مدثر احمد، شہیر عثمان اور عبدالقادر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 75- کے جی میں محمد عاصم، سرفراز حسین، احمد علی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، 80 کے جی میں ریحان اکرم پہلی شہزاد صادق نے دوسری اور سلمان اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔ 90 کے جی میں مدثر الرحمن نے پہلی، رضا علی نے دوسری اور ماجد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور +90 کے جی میں بلال نے پہلی، یاور عباس نے دوسری اور حنین علی تیسری پوزیشن حاصل کی اور آخری میں سندھ آرم ریسلنگ کے صدر انتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے تمام مہمان گرامی خاص طور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے سنیئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، طارق اسلم، عمر شاہین، محمد قمر خان، علی یاور عباس، محمد آصف، علیم آزاد، اکبر حسین، ارشد وہاب، شاہ زیب خرم، مقصود احمد، شہزادہ معین، نصر اقبال اور شاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی، احمد دین، ریحان اکرم، عظمی شیخ، سلمان اسماعیل، مہرین اکرم، کنول اعجاز، مس شہلا افتخار، مس شاداب افتخار اور نبیلہ بانو نے ادا کئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے