Home / اہم خبریں / وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا قبائلی عوام کیلئے بڑا اقدام

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا قبائلی عوام کیلئے بڑا اقدام

لاہور (ویب ڈسک) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے لوگوں کیلئے بڑا اقدام۔ پنجاب کابینہ نے ڈیرہ غازی خان اور اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے لئے پولیس رولز 1934 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ترمیم کے بعد ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے رہائشی افراد کو پولیس میں بھرتی کیلئے خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔پولیس میں بھرتی ہونے والے افراد کو قد اور تعلیم میں رعایت ملے گی۔ یہ فیصلہ پسماندہ ترین قبائلی علاقوں کے رہائشی افراد کے لئے ایک مثبت اقدام ہے۔ پنجاب کابینہ نے یہ فیصلہ کرکے قبائلی علاقوں کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے