تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ اور ٹرانسپورٹرز پر پولیس تشدد کی تحریک انصاف مذمت کرتی ہے۔ جمال صدیقی ترجمان پی ٹی آئی کراچی

کراچی میں حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ اور ٹرانسپورٹرز پر پولیس تشدد کی تحریک انصاف مذمت کرتی ہے۔ جمال صدیقی ترجمان پی ٹی آئی کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ اور ٹرانسپورٹرز پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت اس حوالے سے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر معاملے کا حل لاٹھی گولی کو سمجھ لیا ہے سندھ کی عوام بھوک پیاس سے مررہی ہے اور بلاول چیخ چیخ کر وفاقی حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حقوق مانگنے والوں کیساتھ پولیس تشدد میں زخمی ہونے والے اساتذہ اور ٹرانسپورٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ وزیر ٹرانسپورٹ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ کتابیں چوری کرنے والے کے پاس محکمہ تعلیم ہوگا تو اس کا ایسا ہی حال ہونا ہے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے ریڈ زون کی آڑ میں پولیس کو استعمال کرنے والی سندھ حکومت کب تک سندھ کی عوام پر ظلم کرے گی۔ آئی جی سندھ پولیس کے سیاسی مقاصد میں استعمال ہونے کا نوٹس لیں اگر وفاقی حکومتی کی کوئی بات سامنے آتی ہے تو فوری بلاول کے ٹوئٹ سامنے آجاتے ہیں لیکن سندھ کے لوگوں پر بلاول کی نظر نہیں پڑتی۔ وزیراعلیٰ پر جب باتی ہے تو پی ایس پی افسران کو صوبہ بدر کردیا جاتا ہے مگر سندھ کی عوام کے ساتھ لاٹھی گولی سے نمٹا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے