تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موبائل صارفین کے لئے بری خبر، مائکرو سوفٹ ونڈوز فون 31 دسمبر، اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن، آئی فون آپریٹنگ سسٹم 8 ورژن کے صارفین 31 جنوری تک وہاٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے

موبائل صارفین کے لئے بری خبر، مائکرو سوفٹ ونڈوز فون 31 دسمبر، اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن، آئی فون آپریٹنگ سسٹم 8 ورژن کے صارفین 31 جنوری تک وہاٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دنیا بھر میں کروڑوں صارفین پیغامات اور کالز کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں اور ان صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے لیکن آئندہ سال بہت سے صارفین اس ایپ کے استعمال سے محروم ہوجائیں گے۔ ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب 31 دسمبر کے بعد ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت مائیکرو سافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے بعد اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔ علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔ ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔ اسی طرح ایپل کی بات کی جائے تو آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔ واٹس نے ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے