تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار

پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس لائن میں پولیس کانفرنس کا انعقاد۔ ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، تینوں سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور پولیس جوانوں کی شرکت۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جوانوں اور افسران کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی خدمت خلق کی ہے۔ پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ رویوں میں بہتری لائیں۔ مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہم کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف ٹھوس اور بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔ پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے