کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی مجلس عاملہ نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020 کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے سمیرقریشی کو صدر، ذیشان شاہ کو نائب صدر جبکہ طلحہ عبیدی کو سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں ریحان چشتی، کاشف ہاشمی کو جوانٹ سیکریٹری، سہیل شبیر سیکریٹری اطلاعات اور رجب علی کو ٹریژرر منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ گورننگ باڈی کا حصہ بننے پر کاشف مشتاق، عامرمجید، خرم گلزار، سالک شاہ، سلمان لودھی، ندیم احمد اور عاطف رضا کو بھی مبارکباد دی ہے۔ سجاس کی مجلس عاملہ نے مبارک کے پیغام میں مزید کہا ہے کہ کامیاب ہونے والے کرائم رپورٹرز کے مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔ سجاس نے انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہارے نہیں بلکہ جمہوری نظام کو انتخابات کے ذریعے تقویت دیکر آپ نے سب کا دل جیت لیا ہے۔
![]()