تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنک ربن ایک خاموش قاتل ہے جو سالانہ 40 ہزار خواتین کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے- پنک ربن پنکٹوبر بریسٹ کینسر آگہی مہم کا آغاز کردیا

پنک ربن ایک خاموش قاتل ہے جو سالانہ 40 ہزار خواتین کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے- پنک ربن پنکٹوبر بریسٹ کینسر آگہی مہم کا آغاز کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں سیو دی نائنتھ مہم کی افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر اور اس کے باعث ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- پنک ربن ایک خاموش قاتل ہے جو سالانہ 40 ہزار خواتین کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے لہذا ہمیں اس خطرناک بیماری کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کی ہر نوویں عورت کو بریسٹ کینسر کا شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تدارک کے لیے پاکستان میں ایسا ہسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں بریسٹ کینسر کی تشخیص سے لے کر علاج تک کی ضروری سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر آسکیں- پنک ربن پاکستان میں عالمی طرز کا ایک اسپتال بنا رہا ہے جس میں سالانہ 40 ہزار مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت یا سستی سہولیات فراہم کی جائیں گی- پنک ربن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہر برس اکتوبر کے مہینے میں ملک کے 200 سے زائد تعلیمی اداروں میں 2 لاکھ طالبات کو بریسٹ سیلف ایگزامینیشن اور بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی تربیت دیتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کی بیماری میں بچاؤ کی امکانات 80 فیصد ہوتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بیماری کی تشخیص بروقت کرلی جائے تاہم بیشتر خواتین معاشرتی دباؤ اور شرم کے مارے ڈاکٹروں یا اسپتالوں سے رجوع نہیں کرتی ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے