تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں کلفٹن پولیس نے گاڑیوں کے قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

کراچی میں کلفٹن پولیس نے گاڑیوں کے قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کلفٹن پولیس کی بروقت کارروائی گاڑیوں سے قیمتی سامان نکالنے والے 3 افراد پر مشتمل گروہ گرفتار- گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری کیا ہوا گاڑیوں کا سامان برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلفٹن جاوید ابڑو کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے 3 رکنی گینگ پر مشتمل گاڑیوں کا قیمتی سامان چرانے والے 3 ملزمان کو دھر لیا ملزمان میں شامل الطاف ولد عبدالغفور، زاکر ولد عبدالعباس اور شیر ولد جمعہ خان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چوری کیا ہوا گاڑیوں کا قیمتی سامان برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کے قیمتی سامان چوری کرنے کے علاوہ اسلحہ کے زور پر سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانہ جات سے طلب کرکے مزید تفیش کے داٸرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے