کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کی فاتحہ سوئم ان کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد نور سیکٹر الیون ایل نارتھ کراچی میں ادا کی گئی، فاتحہ سوئم میں روزنامہ نئی بات کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقصود یوسفی۔ سینئر صحافی محمد مسعود، سجاس کے صدر طارق اسلم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، سیکریٹری اصغر عظیم، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ریاض الدین ممبران یاور عباس، ذیشان حسین، پاکستان اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال سمیت دیگر سینئر صحافیوں، دوستوں سمیت سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد، نیڈنل بینک شعبہ اسپورٹس کے پی آر او عظمت خان اور آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف فاروقی سمیت مرحوم کے اہل خانہ و عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()