تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موٹر وے منصوبہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ رکن اسمبلی خیبر پختونخوا مدیحہ نثار

پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موٹر وے منصوبہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ رکن اسمبلی خیبر پختونخوا مدیحہ نثار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: ڈیرہ اسماعیل خان) خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موٹر وے منصوبہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں مدیحہ نثار نے کہا کہ مجوزہ موٹر وے منصوبے سے صوبے کے مختلف اضلاع نہ صرف آپس میں منسلک ہوجائینگے بلکہ اس نئے روٹ سے تجارت کوبھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے روٹ کا تمام تر سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے سر جاتا ہے کہ جنہوں نے جنوبی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا اعادہ کیا ہوا ہے۔ ایم پی اے مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے منصوبے کی تکمیل سے پورے علاقے کی کایا پلٹ جائے گی اور پورا صوبہ ترقی سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد حقیقت کا روپ دھارے۔ مدیحہ نثار نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرنے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے اور اس کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے