تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع بدین بھر میں آبی پرندوں کی نسل کشی جاری، متعلقہ ادارے سہولتوں کی کمی کا رونا رونے لگے

ضلع بدین بھر میں آبی پرندوں کی نسل کشی جاری، متعلقہ ادارے سہولتوں کی کمی کا رونا رونے لگے

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) سندھ وائلڈ لائف بدین کے اسسٹنٹ کنزرویٹر ریاض احمد رند کی جانب سے قائم کی گئی اسپیشل ٹیم نے آبی نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔اسپیشل چھاپہ مار ٹیم کے انچارج اجو مل نے مختلف علاقوں کے مچھلی کے فارمز اور جنگلات میں چھاپے مار کر دیسی و پردیسی نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے الزام میں حامد ملاح بلاول غلام نبی شبیر پاندھی رموں الھورایو علی سمیت دیگر گرفتار کرکے شکار کئے گئے پرندے بندوقیں برآمد کرکے بھاری جرمانے عائد کئے- دریں اثناء آپریشن کے دوران متعدد شکاری بھاگنے میں فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے ضلع بدین میں وائلڈ لائف کے ملازمین کے پاس دفتر سمیت دیگر وسائل کی کمی کی وجہ سے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں انچارج اجو مل نے نمائندہ نوپ نیوز کو بتایا کہ بدین میں وسائل کی شدید کمی ہے گاڑی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں دشواری ہوتی ہے شکاری دور سے دیکھ لینے کے بعد جائے واردات سے بآسانی فرار ہوجاتے ہیں انہوں نے ضلع بھر میں نایاب پرندوں کی نسل کشی کا انکشاف بھی کیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے