تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی و مذہبی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے- آفاق احمد

وزیراعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی و مذہبی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے- آفاق احمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پونچھ سیکٹر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کبھی پاکستان کے ساتھ امن سے نہیں رہ سکتا۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد بھی اگر کوئی بھارت کے ساتھ تعلقات کا درس دیتا ہے تو پھر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ایسے لوگوں کی دوریں کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ امن پسندی ہماری خواہش ضرور ہے لیکن اگر سامنے والا کسی غلط فہمی کا شکار ہے تو اسکی غلط فہمی کا جواب اسی کی زبان میں دینا چاہئے۔ بھارت کبھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا اس لئے اس سے دوستی کی فضول خواہش کی بجائے جراتمندانہ جواب دینے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے، یہ ناصرف ہماری بلکہ پوری قوم کی خواہش ہے اور ایسے کسی بھی جواب کے حق میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر پر حملہ کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ سیاسی قوتوں کو ایک صفحہ پر لایا جائے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اس سلسلے میں ذاتی کوشش کرنی چاہئے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور سیاسی قوتیں متحد ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے