Home / اہم خبریں / سندھ بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا شہر میں مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ثقافتی تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلوز پیش کئے گئے ثقافتی ترانوں پر بچوں اور بڑوں نے رقص کیا

سندھ بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا شہر میں مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ثقافتی تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلوز پیش کئے گئے ثقافتی ترانوں پر بچوں اور بڑوں نے رقص کیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سندھ بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن منایا گیا ثقافتی دن کے حوالے سے شہر بھر میں تقاریب منعقد کی گئیں سندھ بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا یوم ثقافت کے حوالے سے ٹنڈو آدم میں مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے اور ثقافتی ترانوں پر بچوں اور بڑوں نے رقص بھی کیا، دوسری مختلف سماجی وسیاسی تنظیموں کی جانب سے بھی یوم ثقافت کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے موقع پر بچوں اور بڑوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر رقص بھی کیا اور یوم ثقافت کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ محمد چوک پر مہران ہسٹاریکل کی جانب سے اسٹیج بنایا گیا جہاں پر آنے والی تمام ریلیوں پر گلپاشی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے نعرے بازی کر رہے تھے، یوم ثقافت کے حوالے سے مہران ہسٹاریکل کے صدر آچر خاصخیلی، اڈیرولال ویلفئیر کے صدر بابا راج کمار و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس کو اجاگر کرنا چاہئے، سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا مقصد سب کو محبت کا پیغام دینا ہے۔ سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ کے لوگ امن محبت اور مہمان نوازی میں اپنے مثال آپ ہیں۔ سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی پہچان ہے اور یہ سندھ کا ورثہ بھی ہے، حکومت کو چاہئے کہ سندھ کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے