ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ نئے ڈی پی او نے دفتر میں تعینات تمام افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے امن و امان اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ہم سب کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں پولیس کی وردی کی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے۔ لوگوں کی خدمت کرنا پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ڈیرہ واحد محمود نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انہوں نے اپنے آفس کے تمام سٹاف سے میٹنگ کی اور مختلف امورکے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو مستعدی اور دیانت داری سے سر انجام دیں ملک قوم اور محکمہ کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
![]()