Home / اہم خبریں / آرمی چیف کی تعیناتی کا بروقت فیصلہ آنا مناسب اقدام ہے۔ روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا بروقت فیصلہ آنا مناسب اقدام ہے۔ روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی کے لئے دو تہائی اکثریت چاہیے۔ الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر سمیت آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لئے آرمی چیف کی تعیناتی کا بروقت فیصلہ آنا مناسب اقدام ہے کیونکہ بے یقینی کی صورتحال رکھنا ملکی مفادات میں ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع سے متعلق
قانون بڑا واضح ہے۔ عدالت میں عدلیہ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر عدالت کی معاونت کی گئی ہے۔ ہماری پارٹی کی طرف سے کلئیر ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں قانون سازی کی جائے، اب اس مسئلہ کے حل میں سپریم کورٹ کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عدالتی فیصلہ کا احترام کرتی ہے، آئین میں تبدیلی کے لئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر موجودہ حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری سمیت آرمی چیف کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنا چاہے تو ہمیں اعتماد میں لیے بغیر آئین میں ترمیم لانا ممکن نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے