تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا مالکان کے خلاف طبل جنگ، میڈیا ورکروں کے حق میں بڑا اعلان کردیا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا مالکان کے خلاف طبل جنگ، میڈیا ورکروں کے حق میں بڑا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا مالکان کے خلاف طبل جنگ، میڈیا ورکروں کے حق میں بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ بتایا گیا ہے کہ صحافی ایس ایم عرفان کا انتقال معاشی حالات کی وجہ سے ہوا، پچھلے چھ ماہ سے انکے ادارے میں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی تھی میڈیا ہاؤسز میں فنانشل ایشوز ہیں، سندھ حکومت نے میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی ادائیگی کو مشروط کیا، میڈیا ہاؤسز کو ملازمین کی تنخواہوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس ادارے نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی انکے بقایاجات روک دئیے جائینگے، میڈیا ورکرز کی محنت کی وجہ سے میڈیا اداروں نے ترقی کی ہے اگر اداروں نے ورکرز کو ادائیگیاں نہیں کیں تو ہم انکے بقایاجات ادا نہیں کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے