Home / اہم خبریں / کراچی میں تالا توڑ گروپ نے تھانہ مدینہ کالونی کا رخ کرلیا۔ 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان غائب

کراچی میں تالا توڑ گروپ نے تھانہ مدینہ کالونی کا رخ کرلیا۔ 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان غائب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں تالا توڑ گروپ نے تھانہ مدینہ کالونی کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ کالونی کی حدود 24 کی مارکیٹ میں واقع شالیمار کلاتھ مارکیٹ میں رات گئے تالا توڑ گروپ نے دو دوکانوں کے تالے توڑ کر کپڑا اور گتا چوری کرلیا۔ دوکاندار علی رضا نے بتایا کہ صبح جب میں دوکان کھولنے آیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں سامان چیک کیا تو ابتدائی طور پر دوکان سے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان غائب تھا اسکے ساتھ دوسری دوکان جس میں صرف گتہ موجود تھا اس میں سے گتہ چوری کیا گیا۔ دوکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ رات دیر کو اس مارکیٹ میں منشیات کے عادی افراد نشہ کرتے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے