Home / اہم خبریں / ورلڈ اسکریبل چیمیئن شپ، سید عماد علی کا ناقابل یقین سفر ختم، کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن نائجل رچرڈز کے ہاتھوں 2-1 سے شکست، طحہ مرزا اور دانیال ثناء اللہ ڈویژن بی کے فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ اسکریبل چیمیئن شپ، سید عماد علی کا ناقابل یقین سفر ختم، کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن نائجل رچرڈز کے ہاتھوں 2-1 سے شکست، طحہ مرزا اور دانیال ثناء اللہ ڈویژن بی کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے ونڈر بوائے سید عماد علی کا انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں شاندارسفر اختتام کو پہنچ گیا۔ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عماد علی کا سامنا اسکریبل کی تاریخ کے بہتری کھلاڑی نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز سے تھا۔ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے کم عمر ترین کوارٹر فائنلسٹ عماد علی نے بیسٹ آف تھری کے پہلے گیم میں نائجل کو ہرا کر سنسنی پھیلا دی۔ لیکن دفاعی چیمپیئن نائجل نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے دونوں گیمز جیت کر 2-1 سے فتح سمیٹ لی۔ نائجل نے سیمی فائنل میں ناردرن آئرلینڈ کے پال گیلن کو مات دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چیمپیئن شپ کے ڈویژن بی سے پاکستان کا ٹائٹل یقینی ہوگیا۔ حتمی ٹاکرا طحہ مرزا اور دانیال ثناء اللہ کے درمیان ہوگا۔ طحہ نے سیمی فائنل میں ادوئی ابی کیمے کو تین صفر سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں دانیال ثناء اللہ نے حسان ہادی خان کو تین دو سے شکست کا مزہ چکھایا۔ بی ڈویژن کے دفاعی چیمپیئن حماد ہادی خان کو کوارٹر فائنل میں نائجیریا کے کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے