کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس کی مشترکہ کاروائی میں ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا گرفتار۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 96 افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے قتل ہونے والے افراد میں آرمی کے جوان، ایئر فورس کا اہلکار، سرکاری ملازم اور سیاسی کارکنان شامل ہیں۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز 1995 میں ایک شخص کو مخبری کے شعبے میں قتل کرکے کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست 30 لوگوں کا قتل کیا۔ گرفتار ملزم 66 افراد کی لاشیں ٹھکانے لگانے میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم 1997 میں پہلی بار رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے نے اہم انکشافات کیے ہیں، فاروق ستار سے ملاقات ہوا کرتے تھی 2013 میں جن مفرور تھا تو ایک ماہ نائن زیرو میں چھپ کر رہا، فاروق ستار نے ایک کمرہ نائن زیرو میں دلوایا تھا، فاروق ستار سے خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے ملوایا تھا، ندیم ماربل، خالد صدیقی اور عبدالسلام ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے رابطہ میں تھے، خالد صدیقی، نہال اور ندیم ماربل کے کہنے پر کئی افراد کو قتل کیا، 30 افراد کو خود قتل کیا، 66 افراد کی لاشیں ٹھیلے پر ٹھیکانے لگائیں، عبدالسلام عرفان نے ایک لاش کو ٹکروں میں کیا تھا، رہنماؤں سے ہدایت ملتی تھی اس پر وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔
![]()