Home / اہم خبریں / قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا نواں راؤنڈ مکمل، بلوچستان اور ناردرن جبکہ سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچز ڈرا ہوگئے

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا نواں راؤنڈ مکمل، بلوچستان اور ناردرن جبکہ سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچز ڈرا ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ بلوچستان نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے اسپنر رضا حسن نے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے دوسری اننگز 101 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے آخری روز بلوچستان نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بلوچستان کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 140 رنز پر بلوچستان کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ چھٹی وکٹ کے لیے شہباز خان اور داؤد خان میں 91 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ شہباز خان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ داؤد خان نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ اس سے قبل ناردرن نے بلوچستان کے 293 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 56 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی ٹیم مقررہ وقت میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز ہی بناسکی۔ میچ کا وقت ختم ہونے کے باعث سدرن پنجاب کی دوسری اننگز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ میچ کے آخری روز سندھ نے بغیر کسی نقصان کے 12 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو 57 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز رمیز راجہ جونیئر اور محمد سلیمان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔ رمیز راجہ جونیئر 48 اور محمد سلیمان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے دانش عزیز نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے ناقابل شکست 52 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کے اسپنر علی عثمان نے میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے