Home / اہم خبریں / قائداعظم ٹرافی کا فائنل 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا

قائداعظم ٹرافی کا فائنل 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق قائداعظم ٹرافی کےفائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کردی گئی ہے۔ ایونٹ کا فائنل معرکہ اب 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔ اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔ دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائداعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آٹھویں راؤنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بھی اب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول: راؤنڈ 8، ( 18 تا 21 نومبر) بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی۔ سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی۔ راؤنڈ 9، (25 تا 28 نومبر) بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی۔ سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی۔ سنٹرل پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخوا بمقام این بی پی اسٹیڈیم کراچی۔
راؤنڈ 10، (2 تا 5 دسمبر) بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی۔ سدرن پنجاب بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی۔ ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی۔ فائنل، (27 تا 31 دسمبر) بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے