میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس لئے ہم سب کو 18 نومبر سے 30 نومبرتک ہونے والی 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع میرپورخاص میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کوٹیکے لگانے کیلئے 160 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی صورت میں علاج پر 60 سے 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین 2 سے 3 ہزارروپے میں لگائی جاتی ہیں جبکہ مہم کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ اس مہم سے استعفادہ حاصل کرکے اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے حفاظت کیلئے پیشگی ٹیکے لگوائیں جس کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں ہیں ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوارالدین کھتری نے کہا کہ ضلع میرپورخاص کی 14 یونین کونسلوں 8 شہری اور 6 دیہی یونین کونسلوں میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں چاہے ان کو بخار ہویا نہ ہو کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے مہم کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے فکس سائیٹ 25، آؤٹ ریچ ٹیمیں 129 اورموبائل ٹیمیں 6 مقررکی گئی ہیں پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز نجی و سرکاری اسکولوں سے کیا جائے گا بعد میں منتخب یونین کونسلوں میں مہم شر وع کی جائے گی ریلی میں ڈاکٹر نارائن داس، ڈاکٹر واحد خاصخیلی، ڈاکٹر افضل لغاری اور ہیڈ ماسٹر انور ملک نے بھی اظہارخیال کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوِں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، انفارمیشن آفیسر غوث محمد پٹھان، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری، شہزاد ملک، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپورخاص، پیرا میڈیکل اسٹاف، سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن، اساتذہ، طلبہ اور مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔
![]()