تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) غیرت اور شک کی بنا پر ناجائز قتل و غارت کے خلاف ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر گلزار خان کا تورغر کی عوام کے نام اہم پیغام، ضلعی پولیس سربراہ تورغر حافظ جانس خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر گلزار خان کا تورغر جدبا کی جامعہ مسجد میں تورغر کی عوام کے نام خصوصی پیغام میں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرت اور شک کی بنا پر ہمارے معاشرے میں کسی نہ کسی کو ہمیشہ قتل کر دیا جاتا ہے، اسلام ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا اس قتل و غارت کے ناجائز عمل میں کمی لائی جائے، اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی کے ذریعے ایسے جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے رپورٹ کے مطابق ہر سال میں 1000 سے زیادہ خواتین کو قتل کیا جاتا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شک و شبہ ہونے کی صورت میں مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کیا جائے۔
![]()