Home / اہم خبریں / موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ناجائز منافع خور، خود غرض، مفاد پرست فش مافیا نے رہو، سنگھاڑا، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 200 سے 300 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے مگر متعلقہ اداروں کا کسی بھی طرح چیک اینڈ بیلنس اور قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث مچھلی فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی۔ شہریوں نے حکومتی ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو تاجر مافیا سے نجات دلانے کیلئے مناسب اقدامات کرے تاکہ انہیں موزوں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے