کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اینٹی کرپشن ویسٹ زون کا لیاقت آباد سب رجسٹرار آفس میں چھاپہ۔ سرکل آفیسر اشرف سومرو کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا، ذرائع کے مطابق سب رجسٹرار آفس لیاقت آباد سے کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ چھاپے کے دوران ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، ناظم آباد لیاقت آباد کے علاقے میں ایس بی سی اے کے نقشے کے خلاف سب لیز دینے کا الزام، غیر قانونی پروجیکٹس کو سب لیزیں دی گئی۔
![]()