Home / اہم خبریں / پاکستان کے قائم مقام سفیر کی یونان کے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے علاوہ سیاسی، کونسلر، پاکستانی کمیونٹی اور علاقائی امور پر گفتگو

پاکستان کے قائم مقام سفیر کی یونان کے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے علاوہ سیاسی، کونسلر، پاکستانی کمیونٹی اور علاقائی امور پر گفتگو

ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے آج یونان کے سیکریٹری خارجہ تھیمیستوکلیس دیمیریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے علاوہ سیاسی، کونسلر، پاکستانی کمیونٹی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ قائم مقام سفیر نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل، خصوصا فیملی ویزہ اور کاغذات کی تصدیق کے مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ان کے جلد حل کے لیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں اہم تجاویز پیش کیں۔ سیکریٹری خارجہ نے قائم مقام سفیر کو ان تمام امور پر نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں پاکستان اور یونان کے خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے