تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور میں ڈیڑھ ماہ قبل دولہا بننے والے 27 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی

لاہور میں ڈیڑھ ماہ قبل دولہا بننے والے 27 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی

لاہور (نوپ نیوز) نولکھا کے علاقے میں ڈیڑھ ماہ قبل دولہا بننے والے 27 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یكی گیٹ کا رہائشی 27 سالہ قاسم ریلوے اسٹیشن پر واقع کالج میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا گزشتہ روز قاسم نے دوران ڈیوٹی اپنی رائفل سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار پر لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی گھر لاش پہنچتے ہیں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے