تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔ اداکارہ نیلم منیر

مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔ اداکارہ نیلم منیر

لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے عمران خان کو گھر سے گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ خود جھنڈے کے رنگ میں ملبوس ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام علما کرام کا دل سے احترام کرتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ ان کے لیکچرز سے رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔ اداکارہ نیلم نے اپنے طویل کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمارا ملک کسی بھی طرح کا انتشار یا شہری نافرمانی کے برداشت کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے خواہاں نوجوان انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔ فضل الرحمن کی حکومت کو 2 دن کی مہلت نیلم نے آخر میں لکھا کہ ملک کو تباہ کرنے والو ں کے خلاف نوجوانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے