Home / اہم خبریں / لیاقت پور سانحے میں مزید 11 لاپتہ ہونے والے افراد کے سترہ افراد پر مشتمل ورثاء رحیم یار خانہ روانہ۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے تمام متاثرین کو ڈی سی آفس سے مکمل پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا

لیاقت پور سانحے میں مزید 11 لاپتہ ہونے والے افراد کے سترہ افراد پر مشتمل ورثاء رحیم یار خانہ روانہ۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے تمام متاثرین کو ڈی سی آفس سے مکمل پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) لیاقت پور سانحے میں مزید 11 لاپتہ ہونے والے افراد کے سترہ افراد پر مشتمل ورثاء رحیم یار خانہ روانہ۔ ڈپٹی کمشنر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے تمام متاثرین کو ڈی سی آفس سے مکمل پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا۔ 11 لاپتہ ہونے والے افراد جن میں غلام مصطفی ولد محمد بشیر، محمد اسحاق ولد محمد عنایت، محمد سلیم ولد محمد حنیف، قاری ہارون ولد محمد اعظم، معاویہ ولد قاری ہارون، جان محمد ولد اللہ ڈنو، مولانا مقبول، عطاء اللہ ولد حبیب اللہ، محمد معاذ ولد محمد یامین، محمد شاہد ولد محمد انور، رضوان علی ولد محمد منور شامل ہیں انکے ورثاء کو ڈی این ٹیسٹ شناخت کے کیئے روانہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے بتایا کہ 45 لاپتہ افراد جن کا تعلق میرپورخاص سے انکے ورثاء نے ابتک رابطہ کیا ہے اور ہم مسلسل رحیم یار خان کی انتظامیہ محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز مختیار کار، تپیدار سمیت ریونیو کا عملہ وہاں موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے وہاں موجود نمائندے تمام لاپتہ افراد کی شناخت اور انکی ضروری میڈیکل کاروائی کے لیے متاثرہ ورثاء کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے