کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے حالیہ سمندری طوفان کیار کے بعد ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں سندھ حکومت کی پلاننگ محض فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے کی ہے کیار سے متاثرہ علاقوں میں تاحال کوئی امدادی کام شروع نہیں کیا جاسکا سندھ حکومت انتظار میں ہے کہ وہاں پر بھی پاک فوج آکر لوگوں کی مدد کرے صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفتوں کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں مگر یہاں پر حکومت کچھ بھی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے حکومت صرف قوم کی ہی منتظر ہے سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات پر سندھ حکومت کی مشینری تاحال حرکت میں نہیں آسکی ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی اور ابراہیم حیدری کے علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں موجود ہے کیٹی بندر ، گھوڑا باڑی کے لوگ کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں صوبائی حکومت طوفان کے بعد رلیف کے کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے مگر سندھ حکومت محض بیانوں کی حد تک محدود ہے طوفان متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تحریک انصاف اپنی مدد آپ کے تحت مختلف علاقوں میں میڈیکل اور امدادی کیمپر کا انعقاد کر رہی ہے سندھ کے لوگوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
![]()