میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے اور مہم کے دوران درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کمشنر کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ورکروں اور سپروائزروں کو جلد از جلد ٹریننگ دی جائے تاکہ مہم کے دوران خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ ہر مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں میرپورخاص سال 2012 سے پولیو سے پاک ضلع ہے اس کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے کسی بھی دیہات اور شہر میں پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے،غیر موجود اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں کوتاہی کرنے والے عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، جن علاقوں میں دوسرے علاقوں سے آنے والوں کی آمدورفت زیادہ ہے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے ٹرانزٹ پوائنٹس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں ضرورت والے دیہاتوں میں ٹیموں کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو لازمی ہونا چاہئے تاکہ وہ گھروں میں جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاسکیں اس موقع کمشنر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی کہ ٹائی فائیڈ کی مہم کے دوران محکمہ صحت سے تعاون کیا جائے مطلوبہ عمر کے بچوں کی فہرست فراہم کی جائے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ، اے ڈی سی ون تھرپارکر مختیار ابڑو، ڈائریکٹر ہیلتھ انور قادر میمن، ڈی ایچ او تھرپارکر ارشاد میمن، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی خلیل احمد، ڈاکٹر راجیش، ڈاکٹر نارائن داس سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
![]()