Home / اہم خبریں / ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹی زخمی

ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹی زخمی

نصیر آباد (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ میں باپ اور بیٹی کو گھر میں داخل ہو کر مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ڈیرہ مرادجمالی کے گوٹھ عبدالفتح میں فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی- پولیس کا کہنا ہے کہ گو ٹھ عبد الفتح میں گھر میں گھس کر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب تمام افراد سوئے ہوئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا سربراہ عبد الغنی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی 20 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے- مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی لڑکی کو علاج کے لیے لاڑکانہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے- پولیس نے علاقے کی نا کہ بند ی کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے-ملزمان کی تلاش جاری ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے