تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 2 اہم ترین سب میرین کیبلز آف لائن ہوگئیں

پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 2 اہم ترین سب میرین کیبلز آف لائن ہوگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 2 اہم ترین سب میرین کیبلز آف لائن ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی کم ہوئی ہے۔ پرو پاکستانی کے مطابق دو کیبلز پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا 50 فیصد وزن اٹھاتی ہیں۔ یہ دونوں کیبلز ایک تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ خرابی کس جگہ پر ہوئی ہے۔ کیبلز میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا جب تک ان کا فالٹ دور نہیں کردیا جاتا۔ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پی) کا کہنا ہے کہ وہ دوسری سب میرین کیبلز پر لوڈ شفٹ کررہے ہیں جس کے باعث سپیڈ میں بہتری آجائے گی لیکن جب تک مذکورہ بالا کیبلز ٹھیک نہیں ہوجاتیں تب تک مسائل موجود رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے